تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم بدل دیا
تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم بدل دیاشدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کا رنگ بدل دیا، کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث جہاں موسم میں نمایاں بہتری آئی، وہیں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی اور مختلف فیڈرز ٹرپ کر جانے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش شروع ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی جبکہ خوشگوار موسم نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خاصا ریلیف فراہم کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے جاری گرمی اور حبس کے بعد ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے اور گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments