عقیدہ ختم نبوت پر کامل یقین ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ،سید فیصل حسن

عقیدہ ختم نبوت پر کامل یقین ہر مسلمان  کے ایمان کا حصہ ،سید فیصل حسن

بھاگٹانوالہ ( نمائندہ دنیا)ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے عقیدہ ختم نبوت پر کامل یقین ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جامعہ مسجد نور محمد چاہ میانہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی بابرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔۔

 معروف مذہبی شخصیت پیر سید فیصل حسن شاہ صاحب نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ اللہ تعالی کے آخری نبی اور رسول ہیں اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے دل میں اس عقیدے کو مضبوطی سے قائم رکھے اور اس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے ہمیں چاہیے کہ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو سنواریں  ۔محبت اخوت برداشت اور انسانیت کا پیغام عام کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...