آئین کی بالا دستی معاشرے میں توازن بر قرار رکھنے کے لیے بہت ضروری

آئین کی بالا دستی معاشرے میں توازن  بر قرار رکھنے کے لیے بہت ضروری

بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال ندیم اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قانون و آئین کی بالا دستی معاشرے میں توازن بر قرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے موجودہ حالات کے تناظر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال ناگفتہ بہ ہو چکی ہے۔

عدل و انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق عوام کو یکساں طور پر اِنصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جائز کاموں کے لیے در در کے دھکے نہ کھانے پڑیں۔امیر و غریب قانون کی نظر میں سب برابر ہیں میرٹ کی بنیاد پر سائلین کو انصاف فراہم کرنا پولیس کا اولین فرض ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...