یوم تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں دروازہ لالو والا سے ریلی نکالی گئی

 یوم تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں  دروازہ لالو والا سے ریلی نکالی گئی

بھیرہ(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں دروازہ لالو والا سے ریلی نکالی گئی جس میں علماء کرام، مذہبی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ کے ناظم عمومی مولانا محمد عبدالرؤف راشدی، مولانا مفتی محمد عثمان علی، مولانا محمد اکرم عثمانی، سنی علماء کونسل کے صدر محمد اعجاز حیدری اور دیگر مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے ۔ اس کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ متحد اور بیدار رہے گی۔مولانا محمد عبدالرؤف راشدی نے کہا کہ 7 ستمبر کا دن ہماری قومی اور اسلامی تاریخ میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...