تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا ، دو افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)میانوالی روڈ پر ہڈالی کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے سے تیز رفتار وزنی ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا ، حادثے میں دو افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
جس نے دونوں زخمیوں 42 سالہ شرافت دین ولد شیر محمد اور 19 سالہ محمد اسرار ولد اﷲ داد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک کی باڈی پچک گئی اور زخمی اس میں پھنس گئے تھے جنہیں طویل جدو جہد کے بعد ٹرک سے نکالا گیا، معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالے دونو افراد ہڈالی کے رہائشی تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments