یومِ دفاع ہمیں ان شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ،انجینئر گل اصغر بگھور

 یومِ دفاع ہمیں ان شہدا اور  غازیوں کی قربانیوں کی یاد  دلاتا ،انجینئر گل اصغر بگھور

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ 6 ستمبر1965 پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ، جب پاکستانی قوم نے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر قومی اتحاد، عزم اور وطن سے محبت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

 انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر بیان میں کہا کہ یومِ دفاع ہمیں ان شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملکی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے بے مثال حوصلے کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ1965 کی جنگ کے دوران پاکستانی قوم نے جس اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ آج بھی ہمارے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے ۔ ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ہمیں بحیثیت قوم اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا تاکہ پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکے ۔انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ پوری قوم کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...