پٹرول ایجنسیوں کے پیمانے چیک کئے جائیں ،سابق کونسلر افتخار بابو
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)سابق کونسلر افتخار بابو،حکیم مختار انجم نے پٹرول ایجنسیوں پر ناقص اور غیر معرای تیل کی فروخت کی شدید مذمت کرتے ہوئے۔۔۔
اے سی ساہیوال اور پیر فورس سے اپیل کی کے ہے کہ ان پٹرول ایجنسیوں کے پیمانے چیک کئے جائیں اور غیر معیاری پٹرول کی فروخت فوری بند کرائی جائے انھوں نے کہا کہ پیرا فورس صرف تجاوزات کے خاتمے ملاوٹ ،غیر قانونی قبضے ختم کرانے کے لئے تشکیل دی گئی مگر وہ بھی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی انھوں نے ناپ تول میں ہیر پھیر اور ملاوٹ کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments