لانگ مارچ کی کال کا حشر بھی ماضی کے آزادی مارچ سے مختلف نہیں ہو گا،شجاع الرحمٰن ٹیپو

  لانگ مارچ کی کال کا حشر بھی  ماضی کے آزادی مارچ سے مختلف  نہیں ہو گا،شجاع الرحمٰن ٹیپو

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی لانگ مارچ کی کال کا حشر بھی عمران خان کے ماضی کے آزادی مارچ سے مختلف نہیں ہو گا۔

مسلم لیگ(ن)کی حکومت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے انشاء اﷲ نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی پرچی کی طاقت ایک بار زمام اقتدار سنبھالے گی۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران مسلم لیگی راہنما کا کہا تھا کہ کوئی لانگ مارچ کرے یا دھرنا دے مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا مسلم لیگی قیادت نہ تو کسی کے دباو میں آیت گی اور نہ ہی کسی قومی مجرم کے ساتھ ڈیل کریگی ، حکومت نے عمران خان کا ہسپتال طبی معائنہ کرا کر اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کی اسے کسی بھی صورت میں ڈیل یا ڈھیل کا رنگ نہیں دیا جا سکتا ۔ حکومت کے مثبت طرز عمل کمزور ی سمجھنے والے اپنی خوش فہمی دورکر لیں منتخب عوامی حکومت کو گرانا کسی کے بس کی بات نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...