خدیجہ پبلک اسکول کے قریب سیوریج کا نظام مکمل تباہ

خدیجہ پبلک اسکول کے  قریب سیوریج کا نظام مکمل تباہ

میانوالی (نامہ نگار)محلہ نور پورہ میں خدیجہ پبلک اسکول کے قریب سیوریج کا نظام مکمل تباہ، سڑکوں اور گلیوں میں گندا پانی جمع ہونے سے مکین شدید اذیت کا شکار۔

میانوالی کے علاقے نور پورہ میں سیوریج کا گندا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، تعفن اور مکھی مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ.شہریوں کی دہائی: خدیجہ پبلک اسکول کے نزدیک سیوریج کے مسائل نے معصوم بچوں اور شہریوں کا جینا محال کر دیا، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...