سرکاری ہسپتال بھلوال میں مریضوں کو میڈیکل سٹورز کی ادویات لکھ کر پرچی تھما دی جاتی ، عبدالرحمن
بھلوال(نمائندہ دنیا ) جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحمن نے کہا کہ سرکاری ہسپتال بھلوال میں ادویات کا فقدان’ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو میڈیکل سٹورز کی ادویات لکھ کر پرچی تھما دی جاتی ہے جبکہ مریضوں کے ورثاء مہنگائی کے عالم میں مہنگی ترین ادویات خریدنے سے قاصر ہیں۔
لیبارٹری ٹیسٹ فیسوں میں کمی کی جائے ایمرجنسی وارڈ میں میل سٹاف و عملہ تعینات کیا جائے تاکہ مرد حضرات کو طبی امداد دینے میں بروقت سہولیات بہم پہنچائی جاسکے ۔خواتین سٹاف و عملہ صرف خواتین اور چھوٹے بچوں کو ہی ڈیل کرے مردوں کے لیے ایمرجنسی وارڈ میں مرد سٹاف و عملہ بہت ضروری ہے ۔ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز و سٹاف کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے کیونکہ یہاں رات بھر دُور دراز کے علاقوں سے مریض آتے رہتے ہیں ۔حادثات کی صورت میں بر وقت طبی امداد بہم پہنچانے کے لیے سٹاف و عملے کی کمی کو فوری پورا کیاجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments