یومِ ختم نبوت اور تحفظ ختم نبوت روڈ کارواں کا شاندار انعقاد

 یومِ ختم نبوت اور تحفظ ختم نبوت  روڈ کارواں کا شاندار انعقاد

میانی( نامہ نگار )ملک بھر کی طرح میانی میں بھی 7 ستمبر کے تاریخی دن کی مناسبت سے یومِ ختم نبوت انتہائی عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔

اس سلسلے میں ایک پروقار اور پرجوش تحفظ ختم نبوت روڈ کارواں نکالا گیا، جس میں عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ دن اس تاریخی واقعے کی یاد میں منایا گیا جب 7 ستمبر 1974ء کو پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا۔ اس دن کو امتِ مسلمہ کے لیے ایک تاریخ ساز دن قرار دیتے ہوئے یومِ ختم نبوت کا 52 واں سالانہ اجتماع منایا گیا۔ روڈ کارواں کا آغاز خادم شاہ چوک المعروف ملنگاں والا میانی سے کییر ہوا۔شمع رسالت کے پروانے قافلوں موٹر سائیکل، کار اور دیگر گاڑیوں کے قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی۔ اور ختم نبوت کے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔میانی میں 7 ستمبر ‘‘یوم تحفظ ختم نبوت و ختم رسالت’’ کے پُرعزم اور تاریخی دن کی مناسبت سے ایک نہایت ہی پُر وقار اور شاندار ریلی اور واک کا فقید المثال اہتمام کیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...