رقم کے تنازع پر خاتون کو اینٹوں سے حملہ کر کے گھائل کر دیا

 رقم کے تنازع پر خاتون کو اینٹوں سے حملہ کر کے گھائل کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رقم کے لین دین کے تنازع پر خاتون کو اینٹوں سے حملہ کر کے گھائل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلشن نور اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ عزیر، روبینہ، شاہد اور ارش نے مبینہ طور پر چھت سے اینٹیں اور روڑے مارے جو اس کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر لگے ، جس سے وہ بے ہوش ہوکر گر گئی۔ اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے چاروں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...