کالج کی پرنسپل کے تعاون کے بغیر کامیابیاں حاصل کرنا ممکن نہیں،میڈم صباحت بلوچ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن فاروق کالونی کی فزیکل ایجوکیشن کی اسسٹنٹ پروفیسر میڈم صباحت بلوچ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کی کارکردگی سرہاتے ہوئے کہا کہ۔۔۔۔
طالبات کی جانب سے حاصل کی جانے والی ٹرافیوں اور کامیابیوں میں کالج کی پرنسپل میڈم منتہیٰ کی بھرپور سپورٹ شامل ہے ۔ ان کی سرپرستی اور تعاون کے بغیر اس طرح کی کامیابیاں حاصل کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبات کی کامیابی دراصل ان کی مسلسل محنت اور ادارے کی بھرپور حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے ۔ صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنا کوئی معمولی کامیابی نہیں بلکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن فاروق کالونی، سرگودھا اور بالخصوص ان باصلاحیت طالبات کے لیے ایک بہت بڑی اچیومنٹ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments