مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست کی، طاہر یوسف

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی  تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت  کی سیاست کی، طاہر یوسف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو معاشی استحکام، ترقی اور عوامی خوشحالی کی جانب لے جانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ، حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے ثمرات بتدریج عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ طاہر یوسف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور مسلم لیگ ن ان کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...