سی پی او کی سکیورٹی ڈیوٹی اور تھانوں کے نظم و ضبط پر اہم ہدایات
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں ضلع بھر کے پولیس افسروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک، ٹاؤن ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، محرران اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سی پی او تنویر حسین نے سکیورٹی ڈیوٹی اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے افسران کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے وقت سکیورٹی کے تمام تقاضے ملحوظ خاطر رکھے جائیں۔ ملزمان کا پولیس حراست سے فرار کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عدالت میں پیشی کے دوران ملز موں کو ضابطے کے مطابق ہتھکڑیاں لگائی جائیں اور انہیں گاڑی میں سوار کرنے سے قبل بھی ہتھکڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے ۔سی پی او نے کہا کہ تھانوں کی حوالات میں نصب کیمرے ہر وقت فعال ہونے چاہئیں جبکہ حوالات کی سنتری ڈیوٹی پر دو جوان تعینات کیے جائیں۔ کسی بھی ملزم کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نہوں نے واضح کیا کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے پرائیویٹ گاڑی یا غیر مجاز وہیکل کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے ۔ کسی بھی ملزم کے ساتھ غیر ضروری سختی یا غیر قانونی رویے سے گریز کیا جائے اور قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments