مسلم لیگ (ن) کی حکومت نعروں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی،شازیہ بانو بٹ

مسلم لیگ (ن) کی حکومت  نعروں کے بجائے عملی خدمت  پر یقین رکھتی،شازیہ بانو بٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو بٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو ریلیف، خواتین کو بااختیار بنانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم، روزگار اور عوامی فلاح کے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں جن کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ شازیہ بانو بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نعروں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، پنجاب کو جدید اور خوشحال صوبہ بنانے کے لیے اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...