مستحق مریضوں کی مدد ہمارا اجتماعی فرض ، سلطان محمود وڑائچ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن فلاحِ مریضاں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کے سرپرستِ دوم اور معروف اوورسیز شخصیت چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق مریضوں کی مدد ہمارا اجتماعی فرض ہے ، بیماری اور مشکلات میں مبتلا افراد کو سہارا دینا معاشرے کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انجمن فلاحِ مریضاں ہسپتال میں زیرِ علاج مستحق مریضوں کو ادویات، علاج معالجے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ، تاہم اس نیک کام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مخیر حضرات کو بھی بڑھ چڑھ کر تعاون کرنا چاہیے ۔ چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ کی طرح اپنے شہر اور ملک میں فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے ، اجتماعی تعاون سے نہ صرف مریضوں کی مشکلات کم کی جاسکتی ہیں بلکہ ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بھی بہتر بنائی جا سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments