بلدیاتی انتخابات اختلافات ختم کرنے کی کوششیں شروع
بلدیاتی انتخابات اختلافات ختم کرنے کی کوششیں شروع ایم پی اے گروپ کے عمران کچھیلا،میں صلح رانا عمران افتخار نے کروائی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)بلدیاتی انتخابات کے صرف اعلان نے ہی پارٹی ورکروں نے اپنے اختلافات ختم کرنے کی کوششیں شروع کر دیں مسلم لیگ ن جو دو حصوں میں منقسم تھی جنہیں دو یونین کونسلوں میں پینل بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ایم پی اے گروپ کے عمران کچھیلا،الطاف تبسم انکے مخالف گروپ راجپوت گروپ میں شدید اختلافات تھے جنکی صلح رانا عمران افتخار ایڈوکیٹ جو میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے امیدوار ہیں نے کروائی انکے مخالف گروپ سرسبز ٹیم فلاحی سے سیاسی طاقت بن کر ابھری ا نجمن تاجران کا تعلق بھی اسی گروپ سے ہے جبکہ اس ٹیم کو پیپلز پارٹی ،اور جماعت اسلامی کی سرپرستی بھی حاصل ہے لیگی گروپ سے مقابلہ کے لئے تیس،چالیس سال قبل کلیاروں کی مخالفت میں بننے والا متحدہ شہری محاذ کو بھی فعال کرنے کی کوشس کی گئی جو کم بیش پندرہ بیس سال قبل کلیاروں کے یہاں سے جاتے ہی فوت ہو گیا تھا۔
سر سبزٹیم نے بڑی خوبصورتی سے عوام سے ڈونیشن حاصل کی اور پودے لگا کر عوام کا بھر پور اعتماد حاصل کیا اور انجمن تاجران کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے بلدیاتی انتخابات انکا ٹارگٹ تھا اور انھیں پینل بنانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں تھی جبکہ ن لیگ کے دونوں دھڑوں کو پینل بنانے میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے نتیجے میں ن لیگ کے دونوں دھڑے ناکام ہو سکتے تھے جس پر چیرمین شپ کے امیدوار رانا عمران افتخار ایڈوکیٹ نے دونوں دھڑوں میں صلح کروا دی جس جس نے بھی زیادتی کی تھی اس نے معذرت کر کے آئندہ انتخابات متحد ہو کر لڑنے کا اعلان کیا۔ اور ماہ جنوری میں ہونے والے انجمن تاجران کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا بھی عہدکیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments