جماعت اسلامی نے سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ،جاوید اقبال

جماعت اسلامی نے سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ،جاوید اقبال

جماعت اسلامی نے سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ،جاوید اقبال انتشار اور غیرضروری سیاسی تنازعات کے بجائے حقیقی مسائل کا حل چاہتے ہیں

میانوالی (نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن نے عوامی مسائل کو سیاست کا مرکز بنا کر پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ہے ۔ اب عوام شخصیت پرستی، نفرت، انتشار اور غیرضروری سیاسی تنازعات کے بجائے اپنے حقیقی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔حافظ جاوید اقبال ساجد کا کہنا تھا کہ مہنگائی، آئی پی پیز کے بھاری معاہدوں، پٹرولیم لیوی اور مختلف مافیاز کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد نے عوام کو یہ شعور دیا ہے کہ ان کی مشکلات کے اصل اسباب کیا ہیں اور ان کے خلاف آواز کیسے بلند کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، آئی پی پیز اور پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں، بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

حکومت اگر عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کرتی رہی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا اور دھرنوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی نے کہا کہ عوام اب روایتی سیاست سے آگے نکل چکے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو بھی سمجھنا ہوگا کہ آنے والے دور کی سیاست عوامی مسائل، مہنگائی کے خاتمے ، سستی بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کی سیاست ہوگی۔حافظ جاوید اقبال ساجد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ وقت ضائع کرنے کے بجائے عوامی مطالبات پر سنجیدگی سے پیش رفت کرے ۔ بصورت دیگر جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرنے پر مجبور ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...