7 ستمبرملکی و امت مسلمہ کی تاریخ کا اہم اور یادگار دن :حاجی اسلم
7 ستمبرملکی و امت مسلمہ کی تاریخ کا اہم اور یادگار دن :حاجی اسلم جو شخص رسول اکرمؐ کو خاتم الانبیاء تسلیم نہ کرے ، اسے مسلمان نہیں کہا جا سکتا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل، چیئرمین میاں عبدالمنان سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1974ء ملکی تاریخ کا وہ اہم اور تاریخ ساز دن ہے جب طویل جدوجہد کے بعد قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا فیصلہ کیا، جسے آئین کا حصہ بنایا گیا۔حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ جو شخص رسول اکرم ﷺ کو خاتم الانبیاء اور سید المرسلین تسلیم نہ کرے ، اسے مسلمان نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں 7 ستمبر کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دن عقیدہ ختم نبوت کے آئینی و قانونی تحفظ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا اور حضور اکرم ﷺ کی عزت، حرمت اور ناموس کے تحفظ کا پرچم بلند کیا گیا، جو ان شاء اللہ قیامت تک سربلند رہے گا۔حاجی اسلم بھلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments