انٹر میڈیٹ سالانہ امتحا ن کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو ہوگا

 انٹر میڈیٹ سالانہ امتحا ن کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو ہوگا

انٹر میڈیٹ سالانہ امتحا ن کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو ہوگا پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان 22 ستمبر بروز منگل کیا جائیگا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ، سیکنڈ و کمپوزٹ (اول) سالانہ امتحان 2026ء کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان 22 ستمبر بروز منگل شام 4 بجے کیا جائے گا، جبکہ امتحان کے باضابطہ نتائج کا اعلان 23 ستمبر 2026ء بروز بدھ صبح 10 بجے ہوگا۔پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی، جس میں پوزیشن ہولڈرز کے علاوہ ان کے سربراہان ادارہ جات، اساتذہ کرام، والدین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کریں گے ، جو حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق صبح 10 بجے نتائج آن لائن کریں گے ۔ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر رانا عتیق الرحمن بھی موجود ہوں گے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...