ڈی سی کا کر کٹ سٹیڈیم اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ

ڈی سی کا کر کٹ سٹیڈیم اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ

ڈی سی کا کر کٹ سٹیڈیم اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ سٹرکوں کے اطراف گرین بیلٹس اور پودوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا ئے

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ شہر کے مختلف علاقوں، کر کٹ اسٹیڈیم اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے تلہ گنگ روڈ، غوث اعظم روڈ، پی اے ایف روڈ اور میانوالی کر کٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا،گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ سٹرکوں کے اطراف گرین بیلٹس اور پودوں کی روزانہ کی بنیادوں پر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا ئے ۔ ۔انہوں نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو ہدایت کی شہر کی سٹرکوں کے سنٹر میڈیم اور گرین بیلٹس کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کرائی جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ کر کٹ اسٹیڈیم کے گراسی لانز اور سپورٹس کمپلیکس کے احاطے میں صفائی ستھرائی، واکنگ ٹریک کی ٹف ٹائل کی بحالی و مرمت کو یقینی بنا یا جائے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز شریف میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلا ک کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...