بھلوال و گردونواح میں گندگی کے جا بجا ڈھیر ، لوگ پریشان

 بھلوال و گردونواح میں گندگی کے جا بجا ڈھیر ، لوگ پریشان

بھلوال و گردونواح میں گندگی کے جا بجا ڈھیر ، لوگ پریشان صفائی ورکرز کئی کئی روز بعد گھروں سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے لیے آتے

بھلوال(نمائندہ دنیا)سماجی شخصیت اختر نظامی نے کہا بھلوال و گردونواح میں گندگی کے جا بجا ڈھیر لگے ہوئے ہیں اِن گلی محلوں کا وزٹ کیا جائے ۔ستھرا پنجاب کے صفائی ورکرز کئی کئی روز بعد گھروں کے سامنے سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے لیے آتے ہیں اور گلیوں کی صفائی بھی برائے نام ہوتی ہے ۔بھلوال آبادی کے لحاظ سے ایک بڑی تحصیل ہے نور حیات کالونی’ظہور حیات کالونی’ہادی پورہ’نون حیات کالونی ودیگر کالونیز کی حالت زار ابتری کا شکار۔گلی محلوں میں رکھے گئے کوڑا دان اورگھروں کے سامنے لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے تعفن زدہ ماحول بنا رہتا ہے ۔گندگی کے پھیلاؤ کی بناء پر ڈینگی مچھروں کی بہتات اور مکھیوں کی فروانی سے عوام تنگ آچکے ہیں رات کو غیر اعلانیہ بجلی کی بندش اور سہی رہی کسر مچھر پوری کر دیتے ہیں۔بلدیہ بھلوال اورستھرا پنجاب کی انتظامیہ اِس جانب خصوصی توجہ مبذول کرتے ہوئے صفائی ورکرز کی تعدادمیں اضافہ کریں تاکہ عوام کا سکھ سانس لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...