شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں میونسپل کمیٹی کالاباغ میں تقریب
شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں میونسپل کمیٹی کالاباغ میں تقریب شہداء ہمارا فخر ، ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی،اسسٹنٹ کمشنر
کالاباغ ( نمائندہ دنیا) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں میونسپل کمیٹی کالاباغ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شہدائے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لئے میونسپل کمیٹی کالاباغ کے زیرِ اہتمام شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں گزشتہ روز ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں شہدائے پاک فوج کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خلیل احمد اور چیف آفیسر احسن حسن شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، جبکہ ان کے اہلِ خانہ ہمارے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خلیل احمد کی جانب سے شہداء کی فیملیز میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے اور ان کے ساتھ دلی محبت، احترام اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور انہیں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے گی۔شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمارا قومی سرمایہ ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments