کمپنی باغ انتظامی عدم توجہی اور ماڈل بازار کے باعث مسائل کا شکار
کمپنی باغ انتظامی عدم توجہی اور ماڈل بازار کے باعث مسائل کا شکار پارک میں بنیادی سہولیات کی کمی اور خستہ حال گراؤنڈ سے شہری پریشان ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تاریخی کمپنی باغ انتظامی عدم توجہی اور ماڈل بازار کے باعث مسائل کا شکار ہوگیا، پارک میں بنیادی سہولیات کی کمی اور خستہ حال گراؤنڈ سے شہری پریشان ہیں جبکہ ماڈل بازار کے باعث فٹ پاتھ محدود ہونے سے پیدل چلنے والوں کو سڑک پر چلنا پڑتا ہے جس سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کمپنی باغ سرگودھا کا تاریخی ورثہ ہے ، اسے تجارتی سرگرمیوں کے بجائے بہتر تفریحی مقام بنایا جائے ۔ شہری حلقوں نے کمشنر سرگودھا سے ماڈل بازار کو متبادل مقام پر منتقل کرنے اور کمپنی باغ کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بازار کے مبینہ طور پر فی اسٹال 60 ہزار روپے وصول کیے جانے کی آمدن کا شفاف حساب عوام کے سامنے لانے کی بھی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments