زیادتی پر مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چک 90 شمالی میں 19 سالہ لڑکی کو اچھی ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی اورنازیبا تصاویر بنانے کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق رابعہ بی بی چک 90 شمالی میں ایک اکیڈمی میں پڑھاتی ہے ، جسے اس کے رشتہ دار فاروق نے مبینہ طور پر شہر میں اچھی ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا۔ اسے ملازمت کے بہانے چک 79 شمالی کے ایک گھر لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی اور تصاویر بنا کر کسی کو بتانے کی صورت میں انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دی، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments