بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، ایس ایچ او تھانہ سٹی صفدر اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جعفر کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 2 کلو 390 گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے واضح کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...