سرزنش کرنے پر عورت کو زخمی کردیا

سرزنش کرنے پر عورت کو زخمی کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پیچھا کرنے پر سرزنش کرنے کا شاخسانہ ،خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

 پولیس کے مطابق عید گاہ روڈ کی رہائشی ریحانہ نے الزام عائد کیا کہ شہباز، تصور اور روہیت نے اس کا پیچھا کیا،سرزنش کی تو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر وار کرکے زخمی کردیا جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور کپڑے خون سے بھر گئے ، جبکہ ملزمان نے اسے خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کے ساتھ سنگین نوعیت کا نازیبا سلوک کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...