تاجر چوہدری امجد نثار کے انتقال پر تعزیت
بھیرہ(نامہ نگا)سرگودھا چیمبر آف کامرس کے سابق صدر چوہدری شعیب احمد بسرا اور چوہدری ماجد احمد بسرا کے والد اور معروف تاجر چوہدری امجد نثار کے انتقال پر۔۔۔
سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل اور بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری عطاالرحمن اقبال نے بسرا ہاؤس جا کر سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ نہوں نے کہا کہ چوہدری امجد نثار ایک بااخلاق، ملنسار اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر نوابزادہ مطلوب مہدی، چوہدری یاسر فرقان اور دیگر سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments