مصنوعی نسل کشی کا سامان لے جانے والا شخص پکڑا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی، بغیر رجسٹریشن مصنوعی نسل کشی کا سامان لے جانے والا شخص پکڑا گیا، سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق فیلڈ چیکنگ کے دوران ماڑی لک روڈ پر موٹر سائیکل سوار زفر عباس کو روکا گیا تو اس کے پاس مصنوعی نسل کشی میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا، ملزم نے مصنوعی نسل کشی کا کام کرنے کا اعتراف کیا تاہم محکمانہ رجسٹریشن کارڈ پیش نہ کرسکا۔ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے ملزم کے قبضے سے ایک عدد لیکوئڈ نائٹروجن کنٹینر سمیت دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments