گھریلو تنازع پر ضعیف العمر ماں پر بیٹے اور بہو کا وحشیانہ تشدد

گھریلو تنازع پر ضعیف العمر ماں پر بیٹے اور بہو کا وحشیانہ تشدد

فخر عباس اور اہلیہ نے مبینہ طور پر نسرین بی بی کے چہرے پر چھری کے وار کیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مجاہد کالونی میں رشتوں کی حرمت پامال، گھریلو تنازع پر ضعیف العمر ماں پر بیٹے اور بہو کا مبینہ وحشیانہ تشدد، بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق فخر عباس اور اس کی اہلیہ ثریا بی بی نے مبینہ طور پر نسرین بی بی کے چہرے پر چھری کے وار کیے ، بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مارا جبکہ زمین پر گرا کر گھسیٹتے رہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق بیٹے فخر عباس نے مبینہ طور پر اس کا گلا دبا کر جان سے مارنے کی بھی کوشش کی۔ زخمی نسرین بی بی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا میڈیکل کرایا گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں بیٹے فخر عباس اور بہو ثریا بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے فخر عباس کو حراست میں لے لیا، جبکہ مبینہ تشدد میں ملوث ثریا بی بی تاحال گرفتار نہیں ہوسکی، پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...