نجی بینک کا برانچ منیجر بینک سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا

نجی بینک کا برانچ منیجر بینک سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا

گاڑی کمپنی باغ کی پارکنگ سے برآمد، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹرFLX0327) لیاقت مارکیٹ میں واقع نجی بینک کا برانچ منیجر بینک سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا، گاڑی کمپنی باغ کی پارکنگ سے برآمد، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مرتضیٰ وسیم روزمرہ معمول کے مطابق بینک پہنچا تاہم اچانک لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد اس کی گاڑی کمپنی باغ کی پارکنگ میں کھڑی ملی۔ بھائی مصطفیٰ رشید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے لاپتہ بینک منیجر کی تلاش شروع کردی، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...