کھیت میں داخل ہونے پر مبینہ طور پر مار دینے کی اطلاع کا نوٹس
موچھ(نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے سوشل میڈیا پر موچھ کے علاقے موضع نور اللہ ہاشم والا میں شہری امیر عبداللہ کی گائے کو کھیت میں داخل ہونے پر مبینہ طور پر مار دینے کی اطلاع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موچھ سب انسپکٹر خرم شہزاد اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدعی امیر عبداللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم غلام نصیر کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments