یومِ دفاعِ کے حوالے سے طارق سٹیڈیم میانوالی میں شاندار ہاکی میچ
کندیاں(نمائندہ دنیا)یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے طارق سٹیڈیم میانوالی میں شاندار ہاکی میچ۔یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے طارق سٹیڈیم میانوالی میں دانش سکول سسٹم ہرنولی اور کندیاں ہاکی سپورٹس کلب کے مابین ایک شاندار ہاکی میچ کھیلا گیا۔۔۔
جس میں کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر طاہر انسٹیٹیوت آف میڈیکل سائسز چشمہ کی طرف سے کندیاں ہاکی سپورٹس کلب، کندیاں کے کھلاڑیوں کے لیے نئی سپورٹس کٹس کی باقاعدہ تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سید رمضان یاسر، ڈائریکٹر طاہر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز چشمہ بیراج تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید رمضان یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ کھیل نسلِ نو کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments