مویشی فصلوں میں داخل کرکے مخالف کی فصل تباہ کردی

مویشی فصلوں میں داخل کرکے مخالف کی فصل تباہ کردی

چار کنال جوار کی فصل میں ملزمان نے 100 سے زائد گائے ، بھینسیں داخل کردیں

سرگودھا(سٹاف رپور) چک 142 جنوبی میں 100 سے زائد مویشی فصلوں میں داخل کرکے مخالف کی لاکھوں روپے کی فصل تباہ کردی اور ملزمان مزاحمت پر باپ ،بیٹے اور پوتوں کو لہولہان کر کے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق محمد صادق کی ایک ایکڑ کپاس اور چار کنال جوار کی فصل میں ملزمان نے مبینہ طور پر 100 سے زائد گائے ، بھینسیں داخل کردیں، جس سے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کی فصل کو نقصان پہنچا۔ مویشیوں کو فصل سے نکالنے سے روکنے پر رمضان، عامر، رمضان، شعیب حیدر، عرفان اور تین نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پستول سے مسلح ہوکر اس کے بیٹے رضوان صادق اور پوتوں احسن ہارون اور احمد اویس کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج و قتل کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...