درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بزرگ اسکے بیٹے، بہو،بیٹی کوشدید زخمی کر دیا

 درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بزرگ  اسکے بیٹے، بہو،بیٹی کوشدید زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلح افراد کا بزرگ شخص پر مبینہ تشدد، بچانے آنے والا بیٹا، بہو، 17 سالہ بیٹی اور 12 سالہ بیٹا بھی کلہاڑی اور آری کے وار سے شدید زخمی ہوگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پلاٹ میں موجود درخت کاٹ رہے تھے ، کہ منیر مسیح نے درخت کاٹنے سے منع کیا تو ملزمان مبینہ طور پر مشتعل ہوگئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اس دوران عادل مسیح ،اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ والد کو چھڑانے پہنچا تو ملزمان نے مبینہ طور پر کلہاڑی اور آری سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں عادل مسیح ، 17 سالہ میرب اور12 سالہ عارش بھی لہولہان ہو گئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...