جماعت اسلامی کے پٹرولیم لیوی کیخلاف احتجاجی دھرنا
لیوی بھتہ کی مد میں اب تک غریب عوام کی جیبوں پر چار ہزار ارب کا ڈاکہ ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا، احتجاجی دھرنا میں امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں اویس قاسم تلہ اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے لیوی بھتہ کی مد میں اب تک غریب عوام کی جیبوں پر چار ہزار ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے جن کی سوچ عوام کی خوشحالی نہیں اپنی عیاشیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی افسر شاہی کنالوں پر مشتمل سرکاری گھروں گاڑیوں اور نوکر چاکر کی بے پناہ سہولیات سے لطف اٹھا رہے ہیں اور ملکی وسائل پر جاگیردار، وڈیرے خاندانوں پر مشتمل سیاسی شخصیات قابض ہیں جنہیں قوم پر مسلط کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دھرنا میں تاجر وکلا، علماء،طلبہ شہری شریک ہو کر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈاکوں پر چیخ وپکار کر رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ امیر جماعت کی اسلام آباد کال کی منتظر پوری قوم مارچ کے لئے نکلے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments