کھیل صحت مند مستقبل کی ضمانت ہیں، منیب سلطان چیمہ
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)سابق صوبائی وزیر پنجاب محمد منیب سلطان چیمہ نے چک نمبر 80 جنوبی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ جہاں کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ، کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ بھی پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین اور کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کھیلوں کے مزید مقابلوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments