ڈکیتی میں لوٹا سامان واپس کرنے کا جھانسہ دے کرحساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر سے مزید دو لاکھ ہتھیالئے

ڈکیتی میں لوٹا سامان واپس کرنے کا  جھانسہ دے کرحساس ادارے کے  ریٹائرڈ آفیسر سے مزید دو لاکھ ہتھیالئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے ڈکیتی میں لوٹا گیا سامان واپس کرنے کا جھانسہ دے کرحساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر سے مزید دو لاکھ روپے ہتھیالئے۔

 پولیس کے مطابق چک نظام کے رہائشی ریٹائرڈ حوالدار ظفر اقبال کے ساتھ مڈھ رانجھا ماہی وال کالونی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس کا مقدمہ بھی درج ہے ، بعد ازاں سیف اﷲ اور عدنان علی نے مبینہ طور پر فون اور واٹس ایپ کال کرکے دعویٰ کیا کہ ڈکیتی کے دوران چھینا گیا اٹلی کا کارڈ اور دیگر سامان ان کے پاس موجود ہے ، سامان واپس لینے کے لیے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، متاثرہ شخص کے مطابق وہ سالم پہنچا جہاں عدنان نے مبینہ طور پر دو لاکھ روپے وصول کیے اور سامان ایک جھاڑیوں کے قریب موجود ہونے کا کہہ کر وہاں بھیج دیا۔ تاہم موقع پر کوئی سامان نہ ملا اور دونوں افراد فرار ہوگئے ، بعد ازاں موبائل فون بھی بند کر دیے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...