کسی ایک صوبے کو نظر انداز کرنے کی پالیسی جمہوری اقدار کے منافی ،الحاج عمر خان گردیزی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفت کی بنا پر اپنائی جانیوالی کسی ایک صوبے کو نظر انداز کرنے کی پالیسی جمہوری اقدار کے منافی ہے۔۔۔
وفاقی حکومت کو خیبر پختون خوا کے ساتھ رویہ تبدیل کرنا ہو گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ کے پی کے میں کس کی حکومت ہے ، ہمیں صرف اور صرف پختون کمیونٹی کے مفادات عزیز ہیں اور انشاء اﷲ انب کی محرومیوں کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے ، الحاج عمر گردیزی کا کہنا تھا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ حکمرانوں نے تمام وسائل کا رخ صرف ایک صوبے پنجاب کی جانب موڑ رکھا ہے جس کی وجہ سے دیگر صوبوں کے مکینوں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکمرانوں کوپاکستان کے چاروں صوبوں کے مکینوں کو مساوی مراعات دینا ہوں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments