کوٹ مومن میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آپریشن جاری

کوٹ مومن میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آپریشن جاری

سڑکوں اور گلیوں میں جھاڑو لگانے کے ساتھ کوڑا کرکٹ بھی اٹھایا جا رہا

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے ۔ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں مین گلی ہائی سکول، بھابھڑہ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی میں مصروف ہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن میں بھی خصوصی کلیننگ آپریشن جاری ہے ، جہاں ہسپتال کے مختلف حصوں، اطراف اور راستوں کی صفائی کی جا رہی ہے ۔ صفائی عملے کی جانب سے سڑکوں اور گلیوں میں جھاڑو لگانے کے ساتھ کوڑا کرکٹ بھی اٹھایا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے متعلقہ ٹیموں کو شہر بھر میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور صفائی آپریشن کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...