اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ اسی لاکھ کی گرانٹ منظور

اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ اسی لاکھ کی گرانٹ منظور

شہر سے لیکر بھکر روڈ پر نواز شریف سکول اف ایمینس تک رسائی ممکن ہوگی ،عبدالمجید

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ شہر کی اہم داخلی شاہراہ اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر الی ہے اس روڈ کی تعمیر سے شہر سے لیکر بھکر روڈ پر نواز شریف سکول اف ایمینس تک شہریوں کو اسان رسائی ممکن ہوگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنان خیل نے ایم سی کلورکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انکی کاوش سے کلورکوٹ شہر کی کروڑوں روپے مالیت کا بیوٹیفکیشن پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں پہنچ گیا ہے اور اب انشاء اﷲ بہت جلد شہر کی اہم شاہراہ اسٹیشن روڈ کی تعمیر جلد شروع ہوگی انہوں نے کہا کہ انہوں نے کلورکوٹ شہر کی طرح دریا خان کی خوبصورتی کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز منظور کروا لیے ہیں کلورکوٹ شہر کی طرح ان کے حلقے کی دوسری تحصیل بھی خوبصورت بن جائے گی انہون نے کہا کہ وہ عوامی خدمت حلقہ کی ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ عملی کام کرتے ہیں جھوٹ دھوکہ منافقت کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں انہوں نے کہا کہ انکی بڑی کوشش ہے کہ ان کا حلقے کا میگا پراجیکٹ کلورکوٹ برج کے اپروچ روڈز منظور ہو جائیں اور وہ مکمل طور پر فنکشنل ہو جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...