سپرٹینڈنٹ جیل صدیق گل سے صدر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کی ملاقات

سپرٹینڈنٹ جیل صدیق گل سے صدر  ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کی ملاقات

واں بھچراں، میانوالی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار) میانوالی سنٹرل جیل میانوالی کے نئے تعینات ہونے والے سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر صدیق گل سے گزشتہ روز صدر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ندیم نیازی نے ملاقات کی۔

سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر صدیق گل نے اس موقع پر کہا کہ میری پہلی ترجیح قیدیوں کی فلاح و بہبود ہے تاکہ ان کی بہترین طریقے سے ٹریننگ کی جائے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں انھوں نے مزید کہا کہ قیدی بھی انسان ہوتے ہیں ظلم اور تشدد کی پالیسی ان سے زیادتی کے مترادف ہوتی ہے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیئے ہر ممکن اقدام کیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...