سرکاری سکولوں میں سہولیات سے تعلیم کے رجحان میں اضافہ ہوگا
مفت یونیفارم کی فراہمی کا مقصد طلباء و طالبات میں برابری کا شوق فروغ دینا ،میکن
شاہپور صدر (نامہ نگار)طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی تعلیمی نظام کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو سہولیات کی فراہمی سے ان میں احساسِ محرومی کا خاتمہ اور تعلیم کی جانب رجحان میں اضافہ ہوگا۔ مفت یونیفارم کی فراہمی کا مقصد طلباء و طالبات میں برابری، یکجہتی اور تعلیم کا شوق فروغ دینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار محمد عاصم شیر میکن نے گورنمنٹ ہائی سکول شاہپور میں طلباء و طالبات میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے ، اس لیے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے حکومت کی جانب سے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے نہ صرف بچوں میں تعلیم کے حصول کا جذبہ بڑھے گا بلکہ والدین کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔سردار محمد عاصم شیر میکن نے کہا کہ مفت یونیفارم کی فراہمی ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments