پرانی یونین کونسلوں ،گورننس اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)کنوینئر کمیٹی برائے ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی ملک امیر حیدر سنگھا اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پرانی یونین کونسلوں،نئی بنائی جانے والی یونین کونسلوں کے متعلق لا اینڈ آرڈر، گورننس اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور ، اور اراکین اسمبلی کے نمائندگان ملک سعد بشیر اعوان، اورسردار ساجد خان بلوچ سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے ضلع میں جاری ترقیاتی ،یونین کونسلوں ودیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع خوشاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ضلع خوشاب میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اقدام ہیڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔ ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی ملک امیر حیدر سنگھا نے یونین کونسلوں کو افواج پاکستان کے شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کی تجاویز پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments