چائے کی پتی کے 40پر لڑائی ، دکاندار پر تشدد اور 25ہزار چھیننے کا الزام

چائے کی پتی کے 40پر لڑائی ، دکاندار  پر تشدد اور 25ہزار چھیننے کا الزام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جناح آبادی میں چائے کی پتی کے 40 روپے پر ہونے والا معمولی تنازع مبینہ لڑائی میں بدل گیا، دکاندار پر تشدد اور 25 ہزار روپے چھیننے کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

محمد عرفان اسلم نے پولیس کو بتایا کہ منیر حسین اس کی کریانہ دکان پر چائے کی پتی لینے آیا اور 500 روپے کا نوٹ دیا، جب 460 روپے واپس کیے تو منیر حسین نے مبینہ طور پر 1000 روپے کا نوٹ دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے گالم گلوچ کی۔ اورتقریباً 15 منٹ بعد منیر حسین اپنے دو بیٹوں اسد اور علی سمیت تین نامعلوم افراد کے ہمراہ مبینہ طور پر دکان پر آیا اور اسے مکوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ دوکاند ار کی اہلیہ نے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ لڑائی کے دوران دکان کے کیش میں موجود 25 ہزار روپے مبینہ طور پر چھین لیے گئے ۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...