کمشنر سرگودھا کامریم نواز میڈیکل کالج اور میونسپل کلب میانوالی کا دورہ

 کمشنر سرگودھا کامریم نواز میڈیکل  کالج اور میونسپل کلب میانوالی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کاٹھیا کے ہمرا ہ مریم نواز میڈیکل کالج اور میونسپل کلب میانوالی کا دورہ۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے مریم نواز میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت کا دورہ کیا اور کالج کے اکیڈمک بلا ک کے تعمیر و مر مت کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسئن بلڈنگز افتخار احمد نے انہیں بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ کالج کے اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل کی تعمیر ومرمت کے کا م کا 20اپریل سے آغاز کر دیا گیا تھا اور تین ہفتوں سے با قاعدگی سے میڈیکل کالج کے بحالی و مرمت کے کام جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...