جانوروں کے ذبح سے قبل اور بعد از ذبح مکمل وٹرنری معائنہ کیا جاتا ڈپٹی ڈائرکٹر لائیو سٹاک
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائرکٹر لائیو سٹاک رائے خدا دادکے مطابق تحصیل ساہیوال میں لائیو سٹاک کی زیر نگرانی سلاٹر ہاوس میں صحت عامہ کے تحفظاور معیاری گوشت کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں۔
جانوروں کے زبح سے قبل اور بعد از زبح مکمل وٹرنری معائنہ کیا جاتا ہے جبکہ بیمار کم عمر یا انسانی صحت کے لئے نا موزوں جانوروں کے زبح کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ڈاکٹر فاروق خان اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل بھر میں زبح سے قبل مکمل جانور کا معائنہ کرنے کے بعد زبح کی اجازت دی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments