فیسکو سب ڈویثرن ساہوال 2کی پھرتیاں ، پول کو گرنے سے بچانے کیلئے دوسرے پول کے ساتھ رسی سے باندھ دیا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فیسکو سب ڈویثرن ساہوال 2کی پھرتیاں بجلی کے پول کو گرنے سے بچانے کے لئے دوسرے پول کی ساتھ رسی سے باندھ دیا تفصیلات کے مطابق 1973میں علاقہ بھر میں بجلی کی فراہمی کے لئے پول نصب کئے گئے تھے
جو اب گلنا شروع ہو گئے کشمیر چوک میں نصب بجلی کا پول گرنے کے لئے تیڑھا ہو گیا جسے فیسکو اہلکاروں نے رسی کے ساتھ دوسرے پول سے رسی کے ساتھ باندھ کر گرنے سے بچا رکھا ہے اہل محلہ کے محمد اسلم شاد کا کہنا ہے کہ ج کسی واقعے کی اطلاع کے لئے اہلکاروں کو فون کیا جاتا ہے یا تو نمبر بند ملتا ہے یا کال اٹینڈ نہیں کرتے انھوں نے پول کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments