ستھراپنجاب پروگرام میں غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، ڈی سی

ستھراپنجاب پروگرام میں غفلت کو  برداشت نہیں کیا جائے گا ، ڈی سی

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ستھرا پنجاب پروگرام کی فعالیت اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں منعقد ہوا

 جس میں تحصیل خوشاب،نوشہرہ،نور پور قائدآباد،اترا ودیگر ایریاز کی صفائی کے انتظامات زیر بحث لائے گئے ، اجلاس میں ڈی سی ایم ایس ذریاب ساجد نے ستھرا پروگرام کے تحت صفائی انتظامات کوڑا اکٹھا کرنے ، مین روڈ ودیگر ایریاز کی صفائی سمیت دیگر سرگرمیوں اورستھراپنجاب کے ورکرز ،سپروائزر،تحصیل منیجرز ،آلات ومشینری بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ تحصیل منیجرز،سپر وائزر،ورکرز فیلڈمیں متحرک اور ایکٹو نظر آنے چاہیں وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنحاب پروگرام میں غفلت اورکوتاہی کے مرتکب افسران عملہ کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا لہذا صفائی انتظامات پر سو فیصد رزلٹ حاصل ہونا چاہئے اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...